پاکستان کرکٹ ٹیم سابق بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز توفیق عمر نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لی ہیں، توفیق عمر 20 جون 1981 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ توفیق عمر ریٹائرمنٹ کے بعد اس وقت قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں، توفیق عمر نے کیریئر میں کھیلے گئے 44 ٹیسٹ میچوں کی 83 اننگز میں پانچ مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے37.98 کی اوسط سے 2963 رنز سکور کئے جس میں ان کا بہترین سکور 236رنز ہے انہوں نے کیریئر میں سات سنچریاں اور چودہ نصف سنچریاں سکور کیں
توفیق عمر نے کیریئر میں پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 22 ون ڈے میچوں کی 22 اننگز میں ایک مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 24 کی اوسط سے 504 رنز سکور کئیجس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں، ون ڈے میں ان کا بہترین سکور 81 رنز ناٹ آئوٹ ہے، توفیق عمر نے کھیلے گئے 177 فرسٹ کلاس میچوں کی 308 اننگز میں سترہ مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 36.41 کی اوسط سے 10598 رنز سکور کئے جس میں اکیس سنچریاں اور 57 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ فرسٹ کلاس میں ان کا بہترین سکور 247 رنز ہے۔