بھارت میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی این او سی سے مشروط ہے، سلطان شاہ

بھارت میں رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی شرکت این سی او سی سے مشروط ہے۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے حکومتی این او سی درکار ہے جس کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق این او سی ملنے کے بعد ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابھی سے ایک اچھی ٹیم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 4 سے 17 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہے جو بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔سلطان شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جتنی جلد این اوسی ملے گا اتنی جلد تمام انتظامات مکمل کر سکیں گے۔

error: Content is protected !!