افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کے زلزلہ ریلیف اقدام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں زلزلہ زدگان کو امداد فراہم کرنے کے لیے راشد خان کی مہم کی حمایت کر رہا ہوں۔www.backevenstronger.com پر ابھی عطیہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وسیم اکرم، وقار یونس، اور شعیب اختر کو ان کی ویڈیوز پوسٹ کرنے کیلئے نامزد کرتا ہوں۔واضح رہے کہ افغانستان کے سٹار کرکٹر راشد خان بدھ کے روز 5.9 شدت کے زلزلے کا شکار ہونے والے اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ ٹویٹر پر راشد خان نے انسانی جانوں کے بڑے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور لوگوں کو اس مشکل وقت میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔سٹار کرکٹر نے فنڈ ریزنگ شروع کی اور دنیا بھر کے ساتھی کرکٹرز کو اس میں شامل ہونے کے لیے نامزد کیا۔

تعارف: newseditor