محمد آصف کا کیریئر ختم ہونا بدقسمتی ہے، وسیم اکرم

پاکستان کی باصلاحیت فاسٹ باولرز سامنے لانے کی نہ ختم ہونے والی سپلائی لائن نے عالمی کرکٹ میں بڑے فاسٹ بولرز متعارف کروائے جن میں سے کچھ لیجنڈز بن گئے جبکہ کچھ کیریئر کے ابتدا میں ہی مختلف وجوہات کا شکار ہوکر گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے۔ ان میں سے ایک پیسر جو بڑی بلندیوں پر پہنچے وہ وسیم اکرم تھے، اپنی بائیں ہاتھ کی رفتار سے وسیم اکرم نے دو دہائیوں تک حریف بلے بازوں کو مسحور کر دیا۔ اب 56 سالہ وسیم اکرم نے یوٹیوب کے ایک شو میں محمد آصف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی محمد آصف کی تعریف کرتا ہے

 

اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیلنٹ ضائع ہوا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہم نے محمد آصف جیسا بالر طویل عرصے بعد دیکھا تھا کہ جو گیند کو دونوں طرف سوئنگ کر سکتا تھا لیکن جس طرح محمد آصف کا کیریئر تباہ ہوا وہ ہم سب کے لیے بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ محمد آصف چھوٹا تھا، ان سے کم عمری میں بڑی غلطی ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ 39 سالہ محمد آصف نے پاکستان کے لیے 2005 سے 2010 کے دوران صرف 23 ٹیسٹ کھیلے اور 106 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 38 ون ڈے کھیل کر 46 وکٹیں حاصل کیں۔ 2010 میں انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام کے بعد ان کا کیریئر ختم ہو گیا۔

error: Content is protected !!