ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے گزشتہ روز سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے تعاون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو میں جاری ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا، ڈچ کوچ رولٹ اولٹمینز نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کو کیمپ میں ٹریننگ پر بریفنگ دی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کھلاڑیوں کی پریکٹس دیکھی
کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ماضی میں ہاکی کے کھیل میں شاندار فتوحات حاصل کی ہیں، ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے جنون سے کھیلنا ہوگا
ہاکی کے فروغ کیلئے اس طرح کے ٹریننگ کیمپ لگاتے رہیں گے، لیجنڈ کوچ رولٹ اولٹمینز کے تجربے سے کھلاڑی اور کوچز استفادہ کرکے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاکی کی ترقی کیلئے تمام وسائل فراہم کررہے ہیں،ہاکی میں بہت ٹیلنٹ ہے
نئے ٹیلنٹ کو آگے لیکر آئیں گے،ٹریننگ کیمپ کے انعقاد سے کھلاڑی کے کھیل میں بہتری آئیگی،ڈچ کوچ رولٹ اولٹمنزنے بتایا کہ کوچز اور کھلاڑی محنت اور لگن سے تربیت حاصل کررہے ہیں،کیمپ میں شریک کھلاڑی شائنگ سٹار ہیں، یہ کھلاڑی دنیا کامقابلہ کرنے اور گولڈ میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
کھلاڑیوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پر چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، رانا ظہیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین بھی موجود تھے۔