صوبہ خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام اڈوپٹڈ سپورٹس بارے آگاہی سمینارڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس پشاور میں منعقد ہواسیمنارکامقصد حکومتی رفاعی اداورں کومموافقت پذیر کھیلوں کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کرناتھاتاکہ وہ بھی آئندہ اپنے بجٹ وپروگراموں میںاسپیشل کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے مواقعے اوران کی سہولیات کی فراہمی پرتوجہ مرکوز کریں اورپالیسی بنائیں۔سیمناسے زاور نور،ایازخان،انجیئرعرفان،انٹرنیشل اتھلیٹ احسان دانش،الطاف خان،مسعودالرحمن،حبیب اللہ اورمختلف تعلیمی اداورںکے پرنسپل ،سنیئراساتذہ کرام نے خطاب کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرز کے ڈائریکٹرنورمحمدتھے جبکہ اس موقع پر، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ،سسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد، ساجد افریدی موجود تھے سیمینار میں انٹرنیشنل سپیشل کھلاڑی و کوچ زوار ‘ایاز خان اور انجنیئر عرفان ،جمشید بلوچ نے لیکچر دئیے ان کاکہناتھاکہا سپیشل افرادبھی اس معاشریکے اہم شہری ہیں ملک کی ترقی میں ان کابھی اہم رول ہے کھیل کے میدان،تعلیم،صنعت اورسیاست سمیت مختلف شعبوں میں سپیشل پرسن نے۔خود کومنوایاہے اوراللہ کے فضل وکرم سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ واحدادارہ ہیں جوباقاعدگی سے سپیشل کھلاڑیوں کے لئے گیمزمنعقدکرارہی ہے جس سے انکی بھرپورحوصلہ افزائی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل کھلاڑیوں کیلئے مردان میں علیحدہ گرانڈبنایاہے جہاں پرانکے لئے مختلف سہولیات مہیاکی گئی ہیاورانشا اللہ پشاورسمیت دیگراضلاع کے گرانڈزمیں بھی مہیاکرینگے۔سپیشل کھلاڑیوں کومکمل سپورٹ کرینگے۔ اور انہیں معذور افراد کے کھیلوں کے ایونٹس’ سہولتوں کی فراہمی’ مواقعوں کی فراہمی وغیرہ کے بارے میں بتایا اجلاس میں معذور افراد کے لئے کھیلوں کے میدانوں میں سہولتوں کی فراہمی’ ان کے لئے مختلف ایونٹس کے انعقاد اور انہیں آگے لانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا’ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ کے مطابق سب سے پہلے سہولتوں کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا کوشش کی جارہی ہے کہ ہر پلے گرائونڈ میں معذور افراد کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ وہ پریکٹس کرسکیں اور اس کے ساتھ انہیں آگے آنے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں تا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔