15ویں آل خیبرپختونخواموئی تھائی چیمپین شپ 29جون سے پشاورمیںکھیلی جائے گی جس میںصوبہ بھرسے کھلاڑی شرکت کریںگے اس بات کافیصلہ صوبائیمو ئی تھائی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیاگیاجس کی صدارت نومنتخب صدرعابداللہ یوسفزئی نے کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری عنایت اللہ خان،عظمت اللہ اوراسرارخان بھی شریک تھے۔اجلاس میںسابق صوبائی وزیرکھیل سید عاقل شاہ بھی خصوصی طورپرشرکت کی اورانہوںنے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے موئی تھائی ایسوسی ایشن کواپنے بھرپورتعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس کے بعد سیکرٹری عنایت اللہ نے میڈیا بتایاکہ15 ویں آل خیبرپختونخواموئی تھائی چیمپین شپ کل دس ویٹس میںکھلاڑی کے درمیان مقابلے کرائے جائیںگے جس میں مائنس25 جبکہ دیگرویٹس میں26تا30کلوگرام،31تا35کلوگرام، 36 تا 40کلوگرام۔41تا45کلوگرام ،46تا50کلوگرام،51تا55کلوگرام56تا60کلوگرام،61تا65کلوگرام،66تا70کلوگرام،ان ویٹس گیٹگری میں مقابلے ہونگے ،مقابلے صبح نوبجے سے شام چھ بجے تک جاری رینگے۔
عنایت اللہ نے بتایا کہ ایونٹس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان ہونگے جبکہ اس موقع پرسابق صوبائی وزیر سید عاقل شاہ،کے پی مو ئی تھائی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرعابداللہ یوسفزئی او رپاکستان موئی تھائی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان حمید بھی شرکت کریں ااورکامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریںگے ۔