سمر سپورٹس فیسٹیول، ہزارہ سربن شاہ کلب نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

سمر سپورٹس فیسٹیول فٹبال کوارٹر فائنلز ہزارہ سربن شاہ کلب نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی آج دیلوے کلب حویلینں اور ینگ فرینڈ مد مقابل ہونگے ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام کنج فٹبال سٹیڈیم میں جاری فٹبال ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ہزارہ سربن کلب دھمتوڑ نے ینگ زمیندار کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد پنلٹی ککس پر شکست دے دی میچ مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا اور پنلٹی ککس پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

 

دوسرے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے کے بعد شاہ کلب نواں شہر نے شمع ہزارہ دھمتوڑ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر اءونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی پہلے ہاف میں شاہ ایف سی کو دو گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں شموع ہزارہ کے فارورڈ نے گول بنا کر برتری کم کر دی اور شاہ کلب نے دو ایک سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اس میچ کے ریفری سردار محمد حنیف عابد علی اورعمیر تھے میچ کمشنر حماد احمد خان آرگنائزنگ سیکریٹری نیاز خان جدون نیازی کمنٹیٹر شوکت حسین تھے آج ریلوے کلب حویلیاں اور ینگ فرینڈ نواں شہر مد مقابل ہونگے

تعارف: newseditor