خیبرپختونخوا روایتی گیمز ، ضلع مانسہرہ میں مقابلوں کا انعقاد

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روزمانسہرہ میں روایتی کھیلوںکے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے اس موقع پراے ڈی سی بہادر خان تنولی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ‘ایڈمن آفیسر ارشاد خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر غلام مصطفیٰ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود،خیبر پختونخوا روایتی گیمز کا سلسلہ جاری جبکہ ضلع مانسہرہ میں مقابلے اختتام پزیر ہوگئے، مانسہرہ میں چار گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں پتھر اٹھانے کے مقابلے،گٹکا،کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے شامل تھے،پتھر اٹھانے کے مقابلے چار کیٹیگری میں کرائے گئے جس میں 90 کلو ایک سو پندرہ ،ایک سو پندرہ کلو جونیئر اور 140 کلو شامل تھے

 

مقابلوں کے نتائج کے مطابق نوے کلو کے مقابلوں میں محمد الیاس نے پہلی جبکہ کامران نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،115 زین پہلے جبکہ سمیر دوسرے نمبر پر رہے115 جونیئر میں کاشف نے گولڈ جبکہ مصدق نے سلور میڈل جیت لی،140 کلو میں عدیل اقبال نے پہلی جبکہ محمد سراج نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی،اسی طرح گٹکے کے ایونٹ میں محمد شفیق نے پہلی جبکہ فیاض نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،کبڈی کا مقابلہ برابر رہا جبکہ رسہ کشی کے مقابلہ مانسہرہ ٹائیگر اور مانسہرہ سٹار کے مابین کھیلا گیا جس میں مانسہر ٹائیگرنے کامیابی حاصل کرلی ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی بہادر خان تنولی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر غلام مصطفی،ایڈمن آفیسر ارشادخان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

‘ روایتی گیمز مختلف ریجنز میں منعقد کرنے کے بعد ان میں سے مختلف ایونٹس کی ونر ٹیموں کے درمیان فائنل رائونڈ پشاور میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں کومزید انعامات سے نوازا جائے گا روایتی گیمز کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر میں روایتی گیمز کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کرنا ہیں اور امید ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے ان علاقوں میں روایتی گیمز کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

error: Content is protected !!