بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست،ویسٹ انڈیز کا کلین سویپ مکمل

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلہ دیش کی ٹیم کو دس وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسے وائٹ واش کردیا ہے، دونوں ٹیسٹ میچوں کا نتیجہ چار روز میں سامنے آیا، میچ کے چوتھے روز بارش کی وجہ سے میچ کے پہلے دونوں سیشن نہ ہوسکے تاہم جب بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 132 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 42 رنز درکار تھے بنگلہ دیش کی ٹیم مجموعی سکور میں مزید 54رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 186 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے صرف 13 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے اپنے اوپنرز جان کیمبل اور کپتان گریک بریتھویٹ کی بدولت حاصل کرلیا

 

یاد رہے کہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 100واں ٹیسٹ میچ تھا، بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 234 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 408رنز بنا کر بنگلہ دیش کیخلاف 174 رنز کی برتری حاصل کی تھی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 186 پر ہی پویلین لوٹ گئی اور ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے تیرہ رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش مکمل کرلیا، ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز کو پلیئر آف دی میچ جبکہ انہیں ہی پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

تعارف: newseditor