شان ٹیٹ نے شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر اور پاکستان کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ نے شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شان ٹیٹ کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، ان کی ان سوئنگ بلے بازوں کیلئے کھیلنا مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بالرز کی کھیپ سے بہت متاثر ہوں، کراچی میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا تھا، پاکستانی فاسٹ بالرز کا شمار دنیا کے بہترین بالرز میں ہوتا، وائٹ بال کرکٹ میں آخری اوورز اہمیت کے حامل ہیں۔

تعارف: newseditor