ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں گزشتہ ایبٹ آباد میں ہونیوالے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے’ان مقابلوں میں رسہ کشی’ سٹون لفٹنگ’کبڈی اور گتکا کے مقابلے شامل تھے’اختتامی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد اعوان’ ایڈمن آفیسر ارشاد خان ‘ڈی ایس اوز’آر ایس او سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں
رسہ کشی کے مقابلوں میں ایبٹ آباد گرین کی ٹیم نے ٹرافی جیت لی سلہٹ کی ٹیم رنر اپ رہی’کبڈی کا مقابلہ ڈرا ہوا ‘سٹون لفٹنگ میں ظفر اقبال نے میدان مار لیا سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان’ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ خان’ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات اور ایونٹس سے روایتی کھیلوں کو زندہ کیا گیا ہے اور دوسری طرف کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتیں دکھائیں اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ایک طرف انفراسٹرکچر کا جال بچھایا گیا اور دوسری طرف مسلسل مقابلوں کا انعقاد بڑی کامیابی ہے
اس کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے جس میں سکالر شپس سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں میڈل ونرز میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے جارہے ہیں جس سے کھلاڑیوں میں مزید شوق پیدا ہوگااور وہ نہ صرف قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے۔