پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ومبلڈن چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔مینز ڈبلز کے پہلے میچ میں اعصام الحق اور ایلکزینڈر نیڈویسوو کی جوڑی نے کامیابی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔2 گھنٹے 25 منٹ تک جاری رہنے والا میچ اعصام اور نیڈویسوو نے 4 سیٹس میں جیتا۔ مخالف جوڑی کے خلاف ان کا اسکور 3-6، 6-7، 1-6 اور 2-6 رہا۔