34ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ میں متعدد میچوں کا فیصلہ

خیبر پختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری 34ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ میں متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ نتائج کے مطابق ہزارہ کے شرجیل نے پشاور کے امتیاز حسین کو تین صفر، آزاد جموں کشمیر کے کامران نے وسیم عباس کو تین صفر، آزاد جموں کشمیر کے عبداللہ نے سوات کے مصطفیٰ کو تین دو، صوابی کے عطا نے ہزارہ کے نجیب ٹیپو کو تین ایک، آزاد جموں کشمیر کے عبدالغفار نے ہزارہ کے اسجد عظیم کو تین صفر، ہزارہ کے اسد سواتی نے پشاور کے عرفان کو تین ایک، پشاور کے فواد خان نے ہزارہ کے عاطف ظہور کو تین صفر، پشاور کے حیدر علی ینے سوات کے یعقوب کو تین صفر، پشاور کے شاہ خان نے سوات کے حسنین کو تین صفر، فاٹا کے رفیق نے پشاور کے نعمان سلیم کو تین صفر، پشاور کے ملک یاسر نے ہزارہ کے عامر شاہ کو تین ایک، فاٹا کے کاشف نے پشاور کے سعید کو تین دو، آزد جموںکشمیر کے آکاش نے پشاور کے سید حسن مجتبیٰ کو تین صفر، پشاو رکے نعمان اویس نے سوات کے نعمان کو تین صفر اور پشاور کے جلیل نے ہزارہ کے محمد علی شاہ کو تین صفر سے ہرایا۔

error: Content is protected !!