سری لنکا کی سواتے ٹیم کا موجودہ حالات میں پاکستان آنا قابل تحسین ہے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسد اللہ فیض


سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ سری لنکا کی سواتے ٹیم کا موجودہ حالات میں پاکستان آنا قابل تحسین ہے، سری لنکا نے ہمیشہ سپورٹس کے شعبہ میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، سری لنکا کی سواتے کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، تیسری پاک،سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئین شپ کے انعقاد سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دوستی مستحکم ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تیسری پاک،سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئین شپ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب طارق قریشی،پاکستان سواتے فیڈریشن کے چیئرمین ملک افتخار، سیکرٹری عنبرین، کپتان دائود مرزا، سری لنکن ٹیم کے کوچ لنکا رتنائیکے، کپتان کے ڈی لکشمی، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر شاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ ودیگر بھی موجود تھے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسد اللہ فیض نے مزید کہا ہے کہ ان حالات میں سری لنکا ٹیم کا پاکستان آنا قابل تحسین ہے

ہمیں فخر ہے کہ پاکستان اور سری لنکاکے تعلقات بہت مضبوط ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلوں سے سواتے کے کھیل کو فروغ ملے گا،سواتے چیمپئین شپ کے لئے فیڈریشن کو تمام سہولیات مہیا کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئین شپ میں بوائز اور گرلز کے 13مقابلے مقابلے ہوںگے ،30جون بروزجمعرات کو ساڑھے بارہ بجے چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی

 

 

امید ہے چیمپئن شپ میں سخت مقابلے ہوں گے اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب روایتی کھیلوں اور نئے کھیلوں کو بھی فروغ دے رہا ہے، سواتے نئی گیم ہے ، نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے، ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسد اللہ فیض کہا ہے کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بارش سے جمع ہونے والے پانی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، انجینئرز نے ڈیزائن تیار کرلیا ہے ،اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں یہ منصوبہ شامل کیا جارہا ہے

 

 

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر کام ہورہا ہے، پی پی پی موڈ کے تحت منصوبہ مکمل کیا جائے گا، صدر سری لنکا سواتے فیڈریشن پرساد وکرما سنگھے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے ،چیمپئن شپ میں اچھے مقابلے ہونگے، اس مرتبہ خواتین کے مقابلے زیادہ ہوں گے،پاک سری لنکا دوستی گہری اور مضبوط ہے، دونوں ممالک سپورٹس میں بھرپور تعاون کرتے ہیں،پاکستان کے عوام سپورٹس سے محبت کرتے ہیں۔

تعارف: newseditor