پشاور۔۔ڈائریکٹرجنرل محکمہ سپورٹس خالدخان نےکہاہے کہ خیبرپختونخوااور خصوصأ حال ہی ضم۔شدہ قبائلی اضلاع ٹیلنٹ کےلحاظ سےانتہائی زرخیزخطہ ہےیہاں کےنوجوانوں نےکھیلوں کے شعبےمیں اپناکلیدی رول ادااکیاہےصوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں انقلابی اقدامات اٹھاکرچھپے ہوئے ٹیلنٹ کوسامنےلانے کیلئےجدیددورکی تقاضوں سے ہم أہنگ سپورٹس کمپلیکس تعمیرکرےگی
باجوڑ،جمرود،مہمنداوردیگرضم شدہ اضلاع میں سٹیڈیم بن گئے ہیں اورانشاء اللہ خیبرکی تحصےل باڑہ میں بھی شاہدافریدی کے نام سےمنصوب سپورٹس کمپلیکس پربھی جلدکام کااغازہوجائے گا۔ان۔خیالاٹ کااظہارانہوں نےگزشتہ روزباڑہ کےدورےکےموقع پرکیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس ضم اضلاع پیرعبداللہ شاہ،ایجنسی سپورٹس منیجر ڈسٹرکٹ خیبر راحیدگل ملاگوری سمیت انجینئرنگ ونگ کاعلمہ اورتحصیلدارباڑہ بھی موجودتھے۔اس موقع پرڈائریکٹرضم اضلاع پیرعبداللہ شاہ نے ڈی جی خالدخان کوبننے والےشاہدافریدی سپورٹس کمپلیکس بارےتفصیلی بریفینگ دی اورکہاکہ اس حوالے سے کافی حدتک کام مکمل ہوچکاہے۔
خالدخان نے کہاکہ قبائكی علاقوں میں کھیلوں کےمیدانوں کی اشدضرورت ہےبلکہ حکومت کی پھی اولین ترجیح ہے کہ یہاں پرزیادہ سے زیادہ سپورٹس گراونڈزبنائے جائے۔اورانشاء اللہ ان منصوبوں پرجلدکام شروع کیاجائیگا۔انہوں نےکہاکہ اس کمپلیکس کے۔بننے سےعلاقےمیں اچھی خاصی تبدیلی ائےگی۔کرکٹ سمیت۔مختلف کھیلوں کےباصلاحیت کھلاڑی سامنے ائیں گے۔