گال میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دیدی، ٹیسٹ میچ کا فیصلہ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل ہی ہو گیا، آسڑیلیا کی ٹیم جو اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا کے 212 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 321 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی کو سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی
سری لنکا کی ٹیم کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں دھوکہ دے گئی اور پوری ٹیم صرف 113 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد آسڑیلیا کی ٹیم کو جیت کیلئے صرف پانچ رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے میچ دس وکٹوں سے جیت کر سیریز میں ایک صرف کی برتری بھی حاصل کرلی ہے، سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں بہترین سکور 23 رنز رہا جو کپتان دیموتھ کورنارتنے نے سکور کیا، سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے میں اہم کردار نتھن لیون اور ٹریوس ہیڈ کا رہا جنہوں نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل سویپسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آسڑیلوی بیٹر کیمرون وائٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔