ومبلڈن اوپن، ثانیہ کو ڈبلز کے پہلے ہی رائونڈ میں شکست

بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہی شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ثانیہ مرزا اور ان کو پولش کھلاڑی میگڈالینا فریچ اور ان کی برازیلین جوڑی دار بیٹریز حداد مایا نے شکست دی۔ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پالش کھلاڑی میگڈالینا فریچ اور ان کی برازیلین جوڑی دار بیٹریز حداد مایا عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا کو 6-4، 4-6 اور 2-6 سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

error: Content is protected !!