بھارت نے ڈربی شائر کو وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

پاکستانی اوپنر شان مسعود نے ڈربی شائر کی کپتانی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا اور 8 رنز اسکور کیے۔شان مسعود کی کپتانی میں کھیلنے والی ڈربی شائر کی ٹیم میچ میں کچھ خاص نہ کرسکی اور اسے بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔میچ میں بھارت نے 151 رنز کا مطلوبہ ہدف سترویں اوور میں پورا کرلیا۔دوسری جانب ایک کاونٹی میچ میں محمد عامر نے گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی۔محمد عامر ہیمپشائر کے خلاف صرف 3 گیندیں ہی کروا پائے اور سائڈ اسٹرین انجری کے باعث گرانڈ سے باہر چلے گئے۔

 

قومی ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان نے یارک شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔شاداب خان نے برمنگھم بیئرز کے خلاف 8 گیندوں پر 15 رنز اسکور کیے۔

تعارف: newseditor