خیبرپختونخوا روایتی گیمز ضلع نوشہرہ میں بیل دوڑ مقابلوں کا انعقاد

ڈائریکٹریٹجنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ضلع نوشہرہ میںروایتی گیمز کے مقابلے شروع ہوگئے ، افتتاحی روز بیل دوڑ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ اور صوابی سمیت دیگر علاقوں سے زمیندار اپنے بیل دوڑ میں شامل کرنے کیلئے لائے تھے ۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اﷲ جان ، ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکراﷲ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد سمیت دیگرشخصیات اور کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھیں ۔

نتائج کے مطابق طارق خان جلبئی کی ٹیم نے پہلی امان اللہ خان غلہ ڈھیر کی ٹیم نے دوسری حسین کاکا کی ٹیم نے تیسری ناہید سرد چینہ نے چوتھی مظفر شاہ میاں عیسی نے پانچویں غالب گل نے چھٹی جبکہ ثانی گل کاکا پیر سباق کی ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح بیل دوڑ کے مالکان میں انعامات تقسیم کئے ۔ نوشہرہ میں روایتی گیمز تین دن تک جاری رہینگے ۔

تعارف: newseditor