بنک آف خیبر جونیئر کے پی بیڈمنٹن چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل

بنک آف خیبرجونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ سیمی فائنلز رائونڈ مکمل ہوگیا، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بنک آف خیبرکے تعاون سے جاری چیمپئن شپ میں گرلز انڈر19 کیٹگری میں ایبٹ آباد کی مہراج اور لائبہ ، بوائز انڈر19 میں پشاو ر کے میکائیل اور حسنین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،اسی طرح انڈر15 بوائز مقابلوں میں چارسدہ کے محمد علی اور سوات کے شاہد علی نے جبکہ انڈر17 سیمی فائنل میں بنوں کے فہد احمد اور پشاور کے محمد زید نے فائنل تک رسائی حاصل کرلے اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری امجد خان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر میاںصداقت شاہ،آرگنائزنگ سیکرٹری وصدر چارسدہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ملک الطاف ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ،ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ، ایڈمنسٹریٹر عمران اﷲ کوچز حیات اﷲ اور ندیم خان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔تیسرے روز کھیلے گئے انڈر 19 بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور کے میکائیل نے بنوں کے سید گل کو اکیس چودہ اور اکیس انیس سے شکست دی

دوسرے سیمی فائنل میں سوات کے حسنین نے مردان کے زید صافی کو اکیس چودہ اور اکیس انیس سے ہرایا ، گرلز انڈر19 پہلے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد کی مہراج نے مردان کی سپنا کو اکیس سترہ اور اکیس اٹھارہ سے شکست دی جبکہ ایبٹ آباد کی لائبہ نے پشاور کی نور سلام کو اکیس انیس اور اکیس اٹھارہ سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اسی طرح بوائز انڈر15 کے پہلے سیمی فائنل میں چارسدہ کے محمد علی نے چارسدہ ہی کے نیشنل چیمپئن نجم الثاقب کو اکیس اٹھارہ ، انیس اکیس اور اکیس سولہ سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ سوات کے شاہد علی نے بنوں کے شہاب کو اکیس اٹھارہ اور اکیس انیس سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ بوائز انڈر17 سیمی فائنلز میں بنوں کے فہد احمد نے عمر فاروق کو اکیس سولہ اور اکیس انیس سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور کے محمد زید نے بنوں کے تیمور خان کو اکیس اٹھارہ اور اکیس سترہ سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

تعارف: newseditor