دوسرا ٹی ٹوئنٹی،ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 35 رنز سے شکست دے دی، تین میچز کی سیریز میں میزبان ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

 

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ترانوے رنز بنائے، برینڈن کنگ ستاون اور روومین پاول اکسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلا دیش کے شرف الاسلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

جوابی اننگز میں بنگلا دیشی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھان رنز ہی بنا سکی، ویسٹ انڈیز کے اوبڈ موکائے اور روماریو شیفرڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاندار اننگز پر روومین پاول میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔

تعارف: newseditor