شندور پولو فیسٹول مسلسل چھٹی بار چترال نے جیت لیا

شندور پولو فیسٹول مسلسل چھٹی بار چترال نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، ہیڈ کوارٹر الیون کور پشاور، فرنٹیئر کور نارتھ، اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے تعاون سے 3 روزہ پولو فیسٹول کی رنگارنگ تقریبات چترال کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

سطح سمندر سے 12 ہزار سے زائد فٹ بلندی پر واقع وادئ شندور کے خوب صورت میدان میں کھیلے گئے فائنل میں چترال کی ٹیم نے دل چسپ مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کی ٹیم کو 9 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے کر ٹرافی ایک بار پھر چترال کے نام کر دی۔

چترال کی ٹیم مسلسل چھٹی بار پولو فیسٹول کی فاتح قرار پائی ہے، شندور پولو فیسٹول میں چترال اور گلگت بلتستان کی 11 ٹیموں کے درمیان مقابلے تین روز تک جاری رہے، فائنل میں چترال اے کی ٹیم کا ٹاکرا گلگت بلتستان اے کی ٹیم کے ساتھ تھا، جس میں چترال اے کی ٹیم نے میدان مار لیا۔

 

اختتامی تقریب کے موقع پر پاکستان آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد کے پیراگلائیڈر، پاکستان آرمی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے پیرا ٹروپنگ (پیرا جمپنگ) کی شان دار پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کیا، جب کہ بچوں نے ملی نغمے اور کیلاش وادی کے مرد و خواتین نے روایتی رقص پیش کیا۔

 

error: Content is protected !!