ومبلڈن اوپن،سائمونا ہیلپ کی پیش قدمی جاری

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس کھلاڑی سائمونا ہیلپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہسپانوی حریف پائولا باڈوسا کو با آسانی چھ ایک اور چھ دو سے شکست دیکر ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے، سائمونا ہیلپ جنہوں نے 2019 میں ومبلڈن اوپن کا اعزاز جیتا تھا کوارٹر فائنل میں امریکی کھلاڑی امندا انیسمووا سے ہوگا جنہوں نے ہارمونی ٹین کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے، سائمونا ہیلپ 2020 میں کورونا کی وجہ سے ومبلڈن اوپن منسوخ ہونے کی وجہ سے اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کرسکی تھیں جبکہ 2021 میں وہ فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوئی تھیں۔

تعارف: newseditor