پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی لاہور میں ہو گی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز لاہور اور کراچی میں ہونگے، انگلش کرکٹ بورڑ 3 رکنی سکیورٹی ٹیم رواں ماہ پاکستان بھیجے گا۔

 

سکیورٹی ٹیم لاہور اور کراچی کے ہوٹل، ٹیم کے روٹ کا معائنہ کرے گی اور رپورٹ ای سی بی کو جمع کروائے گی۔کم وقت کے باعث پی سی بی نے ٹی 20 سیریز کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور اور کراچی اسٹیڈیم میں سیریز کے لیے نئی پچز تیار کی گئی ہیں۔

 

دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے ستمبر میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز کے باعث اہم کھلاڑی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

تعارف: newseditor