سید فخر علی شاہ ایشین بیس بال فیڈریشن کے نائب صدر منتخب

 

پاکستان کو پہلی بار ایشین بیس بال فیڈریشن کی نائب صدارت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اب تک کی بڑی کامیابی مل گئی ہے، چائینیز تائپے میں ہونے والے انتخابات میں سید فخر علی شاہ ایشین بیس بال فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔

 

پاکستان نے جنوبی کوریا کے امیدوار کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔خیال رہے کہ ایشین بیس بال فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہونے والے سید فخر علی شاہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر ہیں۔

error: Content is protected !!