خیبر پختونخواہ وائٹس نیشنل انڈر 19 کپ کا چیمپئن بن گیا

 

شاہ زیب خان اور شیر دل خان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت خیبر پختونوخواہ وائٹس نے سینٹرل پنجاب بلیوز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر نیشنل انڈر 19 کپ جیت لیا. فاتح ٹیم نے 215 رنز کا مطلوبہ ہدف 47ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا.

شاہ زیب خان نے 95 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے. شیر دل خان 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

اُدھر سینٹرل پنجاب بلیوز کے آذان اویس کی سنچری رائیگاں گئی. ان کی 125 گیندوں پر 11 چوکوں کی بدولت 100 رنز کی اننگز کر مدد سے سینٹرل پنجاب بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے. چیمپئن ٹیم کے کپتان عباس علی نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں.

شاہ زیب خان کو میچ میں 73 رنز بنانے اور تین کیچز پکڑنے پر پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا. خیبر پختونوخواہ وائٹس کے عباس علی کو مجموعی طور پر 10 وکٹیں اور 172 رنز اسکور کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا.

دیگر کھلاڑیوں میں سندھ وائٹس کے علی اسحاق 316 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر اور سندھ بلیوز کے آفتاب ابراہیم 13 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے. وکٹوں کے پیچھے 9 شکار اور 274 رنز اسکور کرنے پر سندھ بلیوز کے سعد بیگ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے.

فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے اور ٹرافی بطور انعام دی گئی. رنرزاپ کو ٹرافی سمیت 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی.

تعارف: newseditor