وزارت بین الصوبائی نےپی سی بی کو دو روز کی مہلت دی’

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

وزارت بین الصوبائی نے اظہارِبرہمی کرتے ہوئے پی سی بی کو ایک اور مراسلہ بھیج دیا ہے

جس کے مطابق 20اپریل کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے4ماہ کی رپورٹ طلب کی گئی تھی لیکن 7روز کے مقررہ وقت میں وزارت کورپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔

رپورٹ میں کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات، تعیناتیوں اور ریجنل انتخابات کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔ مراسلے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ہدایت کی ہے

کہ اگلے 2 روز میں رپورٹ وزارت کو جمع کرادی جائیں اگر رپورٹ جمع نہ کرائی تو معاملہ ہائر اتھارٹی تک پہنچایا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!