ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کائونٹ ڈان شروع ہوگیا، میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے ورلڈ کپ ٹرافی ٹورکا آغاز کر دیا۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ویمن پلیئرز کے ساتھ ٹرافی کی رونمائی کی۔اس موقع پر میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں سابق کرکٹرز میں وقار یونس،شین واٹسن اور ایلبی مورکل شامل تھے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہوگا۔

تعارف: newseditor