شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کے علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق فاسٹ بولر کے گھٹنے کو  بلاتعطل اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں لہٰذا فاسٹ بولر کی بہتری کیلئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل ڈپارٹمنٹ اس حوالے سے روزانہ فیڈ بیک لیا کرے گا، پر امید ہیں کہ فاسٹ بولر آئی سی سی مینز  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی آج لندن روانہ ہوں گے،  وہ وہاں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے،  پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔

error: Content is protected !!