چارسدہ کبڈی ٹیم نے پشاورکوچاروں شانے چت کردیا

خیبرپختونخوا روایتی گیمز کے سلسلے میں کبڈی کے مقابلے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد میزبان چارسدہ نے اپنے نام کرلیا فائنل میںپشاورکے عمدہ کھیل کے باوجود شکست کامنہ دیکھناپڑاپڑانگ سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کھیلے گئے فائنل میں پشاوراورچارسدہ کے کھلاڑیوںنے شانداراورمعیاری کھیل پیش کیاجس سے شائیقین خوب محظوظ ہوئے اوردونوں ٹیموں کو ان کے عمدہ کھیل پردل کھول کرداددی تاہم چارسدہ نے مقابلہ 29کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے اپنے نام کرلیا۔

 

چارسد ہ کی جیت میںکپتان محب اورصدام نے اہم وکلیدی کرداراداکیاپشاورکی جانب سے شیربہادرکاکھیل زبردست رہا،فائنل کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ذاکراﷲ،ایڈمن آفیسر ارشاد خان ، ایڈمن آفیسر عمران اﷲ، انٹر نیشنل کبڈی ریفری ملنگ جان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں اپنے خطاب میں جمشید بلوچ نے کہاڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام روایتی گیمز پورے صوبے میںکرائے جارہے ہیںاور وزیرکھیل عاطف خان ،سیکرٹری سپورٹس طاہراورکزئی ،ڈی جی سپورٹس خالدخان کی ذاتی ِخواہش پراس کوآئندہ مزید عمدہ اندازسے منعقدکیاجائیگا۔

error: Content is protected !!