کامران اکمل کا قربانی کیلئے لایا گیا بکرا چوری

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا قربانی کے لیے لایا گیا ایک بکرا گھر کے باہر سے چوری ہو گیا۔کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پر قربانی کے لیے 6 بکرے خرید کر لائے تھے، رات گئے ان میں سے 1 بکرا چوری ہو گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بکرے کی چوری سے متعلق نجی ہاوسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔

تعارف: newseditor