کشمیر پریمیئر لیگ، مظفر آباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کو شکست دیدی

کشمیر پریمیئر لیگ کے 16 ویں میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے ڈی ایل میتھڈ کے تحت کوٹلی لائنز کو 7 وکٹ سے  شکست دے دی۔مظفر آباد ٹائیگرز نے حسیب اللّٰہ اور محمد حفیط کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

 

مظفر آباد ٹائیگرز کے حسیب اللّٰہ 67 اور محمد حفیظ نے 62 رنز اننگز کی کھیلی۔کوٹلی لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 156 رنز بنائے تھے، اوپنر خرم منظور 36 رنزبنا کر نمایاں رہے، احسن علی اور دانش عزیز نے 29، 29 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد نے ناقابلِ شکست 33 رنز اسکور کیے۔مظفر آباد ٹائیگرز کی جانب سے ارشداقبال نے 2، سہیل تنویر اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!