سربیا کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نوواک ڈچکوچ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں، نوواک نے سیمی فائنل مقابلے میں برطانیہ کے چھبیس سالہ کھلاڑی کیمرون نوری کو پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، نوواک نے سیمی فائنل مقابلہ دو چھ، چھ تین، چھ دو اور چھ چار سے جیتا
نوواک ڈچکوچ اگر اتوار کے روز ہونے والے فائنل مقابلے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ان کا لگاتار چوتھا ومبلڈن ٹائٹل ہوگا جبکہ مجموعی طور پر وہ ساتویں بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرینگے، فائنل میں ان کا مقابلہ آسڑیلیا کے نک کرائیوس کے ساتھ ہوگا جو ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کے سیمی فائنل سے دستبردار ہونے کی وجہ سے بغیر کھیلے فائنل میں پہنچے ہیں، 35 سالہ نوواک اگر کامیابی حاصل کرتے ہیں تو یہ ان کا 21واں گرینڈ سلام ٹائٹل بھی ہوگا یاد رہے کہ رافیل نڈال 22 گرینڈ سلام اعزاز جیت کر اس وقت سب سے آگے ہیں۔