اسد زمان نے کامران اسٹیل پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ڈبل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی اسد زمان نے کامران اسٹیل پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ڈبل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بوائز انڈر-18 فائنل میں اسد زمان نے ولید ہمایوں کو 6-2 اور 6-2 سے ہرایا جبکہ بوائز U-16 فائنل میں اسد زمان نے کاشان طارق کے خلاف 6-2, 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ گرلز U-18 فائنل میں زہرہ سلمان نے ہاجرہ سہیل کو 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ بوائز U-14 کا ٹائٹل حاشر عالم کے نام رہا جنہوں نے محمد سوہان نور کو 6-0 سے ہرایا۔

 

بوائز U-14 ڈبلز ٹائٹل سوہان نور اور عبدالرحمن کے نام رہا جنہوں نے آل حسین اور عیسی بلال کو 6-3 سے ہرا کر اپنے نام کیا۔ بوائز/گرلز U-12 کا ٹائٹل عبدالرحمن نے ہاجرہ سہیل کو 6-3 سے ہرا کر جیت لیا جبکہ کہ بوائز گرلز U-10 کا ٹائٹل ہاجرہ سہیل کے نام رہا جس نے زید حامد کو 60 سے ہرایا۔ بوائز گرلز U-8 کیٹگری میں احسان باری نے گولڈ میڈل ابراہیم سراج نے سلور میڈل اور ابراہیم داؤد نے برانز میڈل جیتا۔ بوائز گرلز U-6 کیٹیگری میں ممنون بارے میں گولڈ میڈل اور حفصہ سہیل نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اسد اللہ فائز تقریب تقسیم انعامات کے چیف گیسٹ تھے جبکہ کامران اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر میاں محسن اسپیشل گیسٹ تھے۔ آخر میں دونوں نے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ کھلاڑیوں کے شوق اور جذبے کو سراہتے ہوئے دونوں مہمانوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی کہ اگر یہ اسی جذبے کے ساتھ کھیلتے رہے اور مزید محنت کی تو پاکستان ٹینس کا مستقبل بہت روشن ہوگا۔دوسرے خاص لوگوں میں کینیڈا سے آئے ہوئے سہیل ملک، رشید ملک، کھلاڑی ان کے والدین اور ٹینس سے محبت رکھنے والے لوگ کافی تعداد میں موجود تھے۔ رشید ملک نے خاص طور پر سیکرٹری سپورٹس اسداللہ فائز کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی آمد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے کٹ بیگز کا انتظام کیا۔

 

رشید ملک نے کامران اسٹیل کے ڈائریکٹر میاں محسن کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹینس کے فروغ کے لیے قدم بڑھائے اور خاص طور پر جونیئر ٹینس کے فروغ کے لیے پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کا ساتھ دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کامران اسٹیل ٹینس کی بہتری کے لیے لمبے عرصے تک ہمارے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اسداللہ فائز نے کہا کہ بہت جلد سپورٹس بورڈ پنجاب چیف منسٹر پنجاب اے ٹی ایف انڈر 16ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کرنے جارہا ہے جس میں ایشیا کے ٹاپ پلیئرز اسٹیٹ آف دی آرٹ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس ٹینس اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

error: Content is protected !!