بٹہ کنڈی۔ ۔صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مانسہرہ کے سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں منعقدہ پہلی انٹرڈویژنل چک بال وویمن چمپئن شپ فائنل لائن میں داخل ہوگئی،سیمی فائنل میں پشاورنےملاکنڈاورڈی ائی خان نےکوہاٹ کوہراکرفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔اس چمپئن شپ میں خیبرپختونخواکےسات ڈویژن پشاور،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی ائی خان،ملاکنڈاورہزارہ ڈویژن کی خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔
گزشتہ روزکھیلےجانیوالے سیمی فائنل میچزمیں پشاورکی ٹیم نےملاکنڈٹیم کوسولہ بارہ سکورسےہرایااسی طرحڈی ائی خان ڈویژن نے کوہاٹ ڈویژن کی ٹیم کوسولہ نو سکورسے شکست دیکرفائنل میں پہنچ گئے۔فائنل میچ پشاوراورڈی ائی خان کی خواتین ٹیموں کےدرمیان کھیلاجائےگا۔فائنل میچ کےمہمان خصوصی احمدزمان خان ریجنل سپورٹس افیسرہزارہ ڈویژن ہونگےاس موقع پرصوبائی چک بال ایسوسی ایشن کےچیئرمین وجیہہ اللہ،صدرمحمداقبال اورسیکرٹری عبدالرشیدانورسمیت دیگرعہدیداراورکھلاڑی بھی موجودہونگے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کےسیکرٹری عبدالرشید انورنےکہاکہ خیبرپختونخوامیں چک بال کےفروغ میں ایسوسی ایشن بھرپورکوشش کررہی ہےیہی وجہ ہے کہ ہم نے سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں ٹورنامنٹ ساانعقادکیاجس سے کھلاڑیوں کوایک اچھاماحول مہیاکرنے کی کوشش کی اور یقیناً خواتی کھلاڑیوں نےخوب انوائے کیا
انہوں نےکہاکہ صوبائی چک بال ایسوسی ایشن اپنی مدداپ کےتحت کئی سالوں سےمردوخواتین کےمقابلےمنعقدکرارہی ہےلیکن صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے جانب سے کوئی گرانٹ نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے چمپئن شپ میں سیکرٹری سپورٹس محمدطاہراورکزئی کی شرکت کوایک اچھااقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سےنہ صرف کھلاڑیوں بلکہ خیبرپختونخواچک بال ایسوسی ایشن کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔