کوہ پیما شہروز کاشف سکردو سے لاہور پہنچ گئے

ریکارڈ ساز پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اسکردو سے لاہور پہنچ گئے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر عزیز و اقارب نے کوہ پیما شہروز کاشف کا استقبال کیا۔نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کے والدین بھی اسکردو سے ان کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ شہروز کاشف نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔شہروز کاشف کا نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر اپنے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔شہروز نے نانگا پربت سے بخیریت واپسی کو معجزہ قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ واپسی پر روٹ سمجھ میں نہیں آیا، ایک موقع پر ایسا لگا کہ بچنا مشکل ہے، وہاں منفی 45 درجہ حرارت تھا۔

تعارف: newseditor