سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک ڈچکوچ نے شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن کے فائنل میں آسڑیلوی کھلاڑی نک کرئیوس کو پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شکست دیکر مسلسل چوتھی بار ومبلڈن اوپن کا اعزاز جیت لیا ہے، 35 سالہ نوواک ڈچکوچ کا یہ مجموعی طور پر 7واں ومبلڈن اعزاز بھی ہے، نوواک کو فائنل کے پہلے سیٹ میں چار چھ سے شکست کا سامنا کرنا تاہم نوواک نے اگلے تینوں سیٹس چھ تین، چھ چار، سات چھ(سات تین) سے جیت کر اپنے کیریئر کا 21 واں گرینڈ سلام بھی جیت لیا ہے، اب ان سے آگے صرف رافیل نڈال ہیں جنہوں نے 22 گرینڈ سلام اعزاز جیت رکھے ہیں، کامیابی کے بعد نوواک ڈچکوچ کا اپنے حریف نک کریئوس کے بارے میں کہنا تھا کہ نک بہت شاندار کھلاڑی ہے اور بہت زبردست ٹیلنٹ ہے میں اس کی بہت عزت کرتا ہوں اس نے شاندار مقابلہ کیا ہے میں اس کے بہترین مستقبل کیلئے دعا گو ہوں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کبھی بھی آپ کے بارے میں اتنے شاندار الفاظ نہیں کہے لیکن آج میں آن دی ریکارڈ یہ الفاظ کہہ رہا ہوں۔