بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میچ میں شکار کرلیا

بنگلہ دیش کی ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز پر اپنی پہلی جیت حاصل کرتے ہوئے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر ون ڈے میچوں میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، گیانا میں کھیلے گئے بارش سے متاثر میچ کو 41، 41 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو کھیلنے کی دعوت دی جو اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور بمشکل مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرا پروکس 66 گیندوں پر نمایاں بیٹر رہے جبکہ لوئر آرڈر میں اینڈرسن فلپ نے اکیس ناٹ آئوٹ اور جیڈن سیلز نے سولہ رنز ناٹ آئوٹ رنز بناتے ہوئے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ویسٹ انڈیز کی اننگز میں صرف ایک چھکا لگایا گیا جو اینڈرسن فلپ نے مارا، بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر شرف الاسلام رہے جنہوں نے 34 رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کی یہ ان کے کیریئر کی بہترین بائولنگ بھی ہے، سپنر مہدی حسن میراز نے 36 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مطلوبہ ہدف تک 55 گیندیں پہلے ہی پہنچ گئی اور 31.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز سکور کرکے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، محمود اللہ نے 41 ناٹ آئوت جبکہ نجم الحسین شانتو نے 46 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین، گداکیش موتی اور نکلولس پورن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کھیلا جائیگا، یاد رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

تعارف: newseditor