فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی میری اپنی خواہش پر ہوئی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق بھی گفتگو کی ۔
دوران انٹرویو شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی اور رشتہ طے ہونے سے متعلق سوال کیا گیا ؟ جس کے جواب میں شاہین نے اللہ کا شکر اداکیا اور شرماتے ہوئے بتایا کہ ’میرے خیال سے میری ہی خواہش تھی‘۔
شاہین نے بتایا کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ سے مل چکے ہیں اور آگے بھی ملیں گے۔شادی سے متعلق سوال پر شاہین کا کہنا تھا کہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلوں گا، ابھی کرکٹ پر فوکس ہے اور منگیتر بھی پڑھ رہی ہیں۔
مداحوں سے متعلق کیے گئے سوال پر شاہین نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری منگیتر بھی میرے مداحوں اور شائقین سے تنگ ہوتی ہوں گی لیکن میں لڑکیوں کو زیادہ لفٹ نہیں کرواتا۔چھوٹی عمر میں منگنی کے سوال پر قومی کرکٹر نے کہا کہ ’میرا جو دل ہے وہ مجھے مل گیا ہے‘۔