سارا ٹیلر نے محمد رضوان کیساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو شیئر کردی

انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر سارا ٹیلر نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر سارا ٹیلر کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں محمد رضوان کیچ کی پریکٹس کررہے ہیں۔سابق ویمن کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں رضوان کو محنتی قراردیتے ہوئے لکھا کہ رضوان کے ساتھ کا م کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ساتھ ہی سارا ٹیلر نے رضوان کو بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔یاد رہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انگلش کاونٹی سسکس سے معاہدے کے بعدسارا ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور بتایا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں۔

تعارف: newseditor