ملاکنڈ ریجن میں روایتی گیمز کل 15 جولائی سے شروع ہونگے،جمشید بلوچ

صوبائی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں جاری روایتی کھیلوں کے سلسلے میں پندرہ جولائی سے شروع ہونیوالے ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق پندرہ جولائی کو ملاکنڈ میں ہونیوالے مقابلوں میں کبڈی’والی بال اور رسہ کشی کے ایونٹس شامل ہوں گے ان مقابلوں میں صرف ملاکنڈ کے کھلاڑی ہی حصہ لیں گے سولہ جولائی کو بونیر میں مخہ اور کبڈی کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بونیر کے کھلاڑی شرکت کریں گے’سترہ جولائی کو سوات میں کبڈی’والی بال ‘سخی’رسہ کشی بلورے اور گلی ڈنڈا کے مقابلے ہوں گے

 

جس میں سوات کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے اٹھارہ جولائی کو شانگلہ میں ہونیوالے ایونٹس میں والی بال’بلورے’ سخی’ رسہ کشی اور گلی ڈنڈا کے مقابلے ہونگے’انیس جولائی کو دیر اپر میں کبڈی’والی بال’ رسہ کشی ‘ سخی’خرگئی’ کانکش’بڈی اور ڈی آئی کے کے ایونٹس ہونگے ‘ اکیس جولائی کو چترال لوئر میں ہونیوالے مقابلوں میں فٹبال’ والیب بال ‘ رسہ کشی’ بڈی اور ڈی آئی کے کے مقابلے ہونگے جبکہ 23 جولائی کو چترال اپر میں فٹبال ‘والی بال ‘رسہ کشی’ بڈی اور ڈی آئی کے کے مقابلے منعقد ہوں گے جو ایونٹس جن ڈسٹرکٹس میں منعقد ہورہے ہیں وہاں ان ہی ڈسٹرکٹس کے کھلاڑی شرکت کریں گے’ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ کے مطابق مقابلوں کے انعقاد کے لئے ان ڈسٹرکٹس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

 

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی’ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کی نگرانی میں مختلف اضلاع میں روایتی کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جن کا مقصد روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنا اور کھلاڑیوں کو ان کی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہیں ساتھ ساتھ ونر کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیوں سے بھی نوازا جارہا ہے ان روایتی گیمز کا فائنل رائونڈ پشاور میں منعقد ہوگا جس میں ان اضلاع سے اپنے اپنے ڈسٹرکٹس کی مختلف ایونٹس کی ونر ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔

تعارف: newseditor