قومی فاسٹ باولر احسان اللہ عید کے بعد برطانیہ روانہ ہونگے؟

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کا احسان اللہ کی انجری پر موقف سامنے آگیا۔

قومی فاسٹ باولر احسان اللہ عید کے بعد برطانیہ روانہ ہونگے۔ ذرائع

احسان اللہ انجری کا معائنہ کروانے برطانیہ جائیں گے ،ذرائع

احسان اللہ16اپریل کواسلام آباد سے مانچسٹر کیلیے روانہ ہوں گے، ذرائع


مانچسٹر کے مقامی سرجن احسان اللہ کی کہنی کی انجری اور اس کے بعد کی جانیوالی سرجری کا جائزہ لیں گے۔،ذرائع
مانچسٹر روانگی سے قبل فاسٹ باولر کی ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے ملاقات بھی متوقع، ذرائع

احسان اللہ نے گزشتہ سال اپریل میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران کہنی میں درد کی شکایت کی تھی
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے نوجوان کرکٹر کی انجری کی غلط تشخیص کا دعوی کیا تھا ،

دوسری طرف پی سی بی ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ احسان اللہ کی کہنی کی ایم آر آئی رپورٹ کی غلط تشخیص نہیں ہوئی بلکہ اس کی تشریح غلط کی گئی۔

رپورٹ کی تشخیص کے حوالے سے شک ہونے پر انگلینڈ میں اپنے پینل کے ریڈیولوجسٹ سے دوبارہ تشخیص کروائی، جو پہلی تشخیص کے برعکس تھی۔

سرجری کے بعد ریکوری میں واپسی فوری نہیں ہوتی، اس میں 9 سے 18 ماہ لگ جاتے ہیں۔بیس بال کے کھلاڑیوں کی کہنی کے ری ہیب میں بھی اتنا وقت لگتا ہے،

ری ہیب میں بعض اوقات زیادہ وقت بھی لگتا ہے جو بڑی بات نہیں۔ اسی کنڈیشن میں کسی بھی کھلاڑی کو تکلیف میں بھرپور ایکسرسائز نہیں کرائی جاتی۔

احسان اللہ کا ری ہیب کے حوالے سے پورا خیال رکھا جارہا ہے، یہ تاثر درست نہیں کہ اسے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائزر بھی کرکٹ بورڈکا حصہ ہیں، مل کر کام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

error: Content is protected !!