سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں بین الصوبائی باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد اور اس میں تمام صوبوں کے یوتھ باکسرز کی شرکت محکمہ کھیل سندھ کا بہترین اور انمول تحفہ ہے۔ جس میں ملک بھر کے مرد و خواتین باکسرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا‘ وہ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے حاجی ابوبکر ٹرنک والا باکسنگ جمنازیم پیپلز اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں چار روزہ فرسٹ پیپلز کپ بین الصوبائی یوتھ باکسنگ چیمپیئن شپ میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے انہوں نے باکسرز کو تلقین کی کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کا عمل بھی جاری رکھیں
اس موقع پر سابق اولمپیئن ملنگ بلوچ‘ اسپورٹس کو آرڈینیٹر حاجی غلام محمد خان‘ انٹرنیشنل باکسرز نعمان کریم‘ ساجد راجہ‘ عدنان بابا‘ ارشد حسین‘عامر خان‘شیر محمد‘ محمد امین‘رستم بلوچ کے علاوہ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے چیئرمین دودا خان بھٹو‘ صدر اصغر بلوچ نائب صدر عابد بروہی، سیکریٹری عبدالرزاق‘ عبدالرﺅدف قریشی، مراد بخش اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے جبکہ ریفری ججز کے فرائض فدا حسین ‘عاصم چٹھہ‘ بشیر شجاع‘ محمد فاروق‘جمیل خان‘ وحیددریویش ‘محمد ارشد‘آصف کاکڑ‘گل حسن نے انجام دیئے جیوری میں محمد یونس پٹھان چیئرمین‘ ممبران میں حبیب اللہ جعفری اور چوہدری عبدالحق شامل تھے۔4روزہ مقابلوں میں پنجاب‘ بلوچستان‘کے پی کے‘ اسلام آباد‘ آزاد جموں کشمیر‘ گلگت و بلتستان اور میزبان سندھ کے دو ٹیموں سندھ گرین‘ سندھ میرون کے96 مرد و خواتین یوتھ باکسرز نے حصہ لیا‘ فائنل میں کل16 مقابلے ہوئے۔ مردوں میں سندھ گرین نے5گولڈ‘2سلور لے کر پہلی‘ پنجاب نے2 گولڈ‘1سلور لے کر دوسری‘ جبکہ خواتین مقابلوں میں سندھ نے3 گولڈ‘2سلور لے کر پہلی اور پنجاب نے2 گولڈ اور2 سلور لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی مردوں میں سندھ گرین کے51 کے جی میں ازبان خان ٹورنامنٹ کے بہترین باکسر اور خواتین میں بلتستان کے54 کے جی کی باکسر ملائکہ زاہد بہترین باکسر قرار پائی‘48 کے جی میں صائم بٹ( پنجاب‘ نے
جہانزیب(بلوچستان کو‘51 کے جی میں ازبان خان( سندھ گرین) نے ایوب خان(بلوچستان کو‘54 کے جی میں سمیر ( سندھ گرین) نے معاذ خان( کے پی کے کو3-2سے‘57 کے جی میں مجاہد آفریدی ( سندھ گرین) نے تباتک( کے پی کے) کو5-0سے‘60 کے جی میں عبدالرحمن (پنجاب) نے معراج( سندھ گرین) کو3.-2 سے‘63 کے جی میں ظہور عباس( اسلام آباد) نے اویس( سندھ گرین) کو5-0سے ‘71 کے جی میں علی اکبر ( بلوچستان) نے محمد مرسلین ( اسلام آباد) کو3-0 سے‘75کلو گرام میں جاوید یاسر( سندھ میرون) نے عثمان ( پنجاب) کو3-2سے ‘80کلو گرام میں انس محمود ( سندھ گرین) راجہ اویس ( اسلام آباد) کو5-0سے ہرادیا خواتین کے مقابلوں میں48 کے جی میں ماریہ ( سندھ گرین) نے عائشہ ممتاز ( پنجاب) کو3-2 سے‘50 کے جی میں سحر عاطف(پنجاب) نے عریبہ ( سندھ) کو3-2 سے‘52کے جی میں ملائکہ زاہد(بلتستان) نے رمشا خان( پنجاب) کو5-0 سے‘54کے جی میں زلیخہ ( سندھ گرین) نے مہک( سندھ میرون) کو3-2 سے‘57کلو گرام میں فاطمہ زہرا( پنجاب) نے اقرا مغل( اسلام آباد) کو5-0 سے‘60کلو گرام میں آکان شاہ( سندھ گرین) نے شاہ زینہ ظفر( اسلام آباد) کو5-0سے ہرادیا۔ اس موقع پر سندھ کے ثقافتی شو اور بلوچی لیوا اور جنگلی ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شائقین اسپورٹس کی بڑی تعداد موجود تھیں۔