ڈیمئن ہوف 15 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے

ایڈیلیڈ اوول کے ہیڈ کیوریٹر، ڈیمیئن ہوف 15 جولائی بروز جمعہ کو لاہور پہنچیں گے۔ وہ 28 جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ کراچی، ملتان اور راولپنڈی بھی جائیں گے۔

 

معروف ڈیمیئن ہوف اس فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔اس دوران وہ مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے۔وہ ان کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔

error: Content is protected !!