تھامس پڈکاک نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

انگلینڈ کے سائیکلسٹ تھامس پڈکاک نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 12ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے برائنسن سے الپ ڈی ہیوزتک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو165.5کلو میٹر پہاڑی پر محیط تھا۔22 سالہ برطانوی سائیکلسٹ تھامس پڈکاک نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 165.5 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 55منٹ اور 24 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی

 

30 سالہ جنوبی افریقن سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ریس میں دوسری جبکہ 37 سالہ برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ریس میں پہلی پوزیشن کے ساتھ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ نے سلووینیا کے سائیکل سوار تدیج پوگاچ سے گیارہویں مرحلے سے یلو جرسی بھی چھین لی ہے جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3328کلو میٹر کا سفر طے کریں گے، ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 24 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔

تعارف: newseditor