صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک کا کہنا ہے کہ بھارت اگر سری نگر میں کشمیر پریمیئر لیگ جیسا ٹورنامنٹ کروانا چاہے تو مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔عارف ملک نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کے پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں فرنچائز کے ساتھ جو مسائل ہوئے ان کوحل کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مالی اور دیگر امور کو بہتر کرنے کے لیے لیگ کونسل تشکیل دی ہے۔عارف ملک کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو کھلانے کے بارے میں پی سی بی سے بات ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیدر لینڈز جانے والے 16 کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے۔عارف ملک نے پڑوسی ملک بھارت کو یہ پیشکش بھی کی کہ اگر وہ سری نگر میں کے پی ایل جیسا ٹورنامنٹ کروانا چاہے تو مدد کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں غیر ملکی کمنٹیٹرز خود آنا چاہ رہے ہیں۔