عامر سہیل پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کرینگے

پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے سابق کپتان عامر سہیل کو کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔روشن ابے سنگھے، رسل آرنلڈ، ڈینی موریسن اور ایچ ڈی ایکرمین بھی کمنٹری پینل میں ہیں۔پاک سری لنکا سیریز میں نیوزی لینڈ کے جیف کرو آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل کمار دھرما سینا اور مرائس اراسمس آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے گال میں شروع ہوگا۔

تعارف: newseditor