آزادی کپ انٹر ریجن تائیکوانڈو چیمپئن شپ 13 اگست سے شروع ہو گی،الیاس آفریدی

آزادی کپ انٹر ریجن تائیکوانڈو چیمپئن شپ 13 اگست سے 14 اگست 2022 تک قیوم سٹیڈیم پشاور صدر میں منعقد ہوگی ۔ چیمپئن شپ میں آٹھ سینئر ویٹ کے میل کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سرپرست الیاس آفریدی نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ چیمپئن شپ پی ایس ایس سٹم پر کھیلی جائے گی جسے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ایکسپرٹ آپریٹ کریں گے اور کے پی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سینئر آفیشلز ان کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنل سیکرٹریز اپنے کھلاڑیوں کو مذکورہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تیار کریںانہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ مذکورہ ایک تاریخی اور یادگار رہے گی۔

تعارف: newseditor