اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ٹیسٹ کیپ ملنے کی خوشی دوبالا ہو گئی، سلمان علی آغا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والا گال ٹیسٹ قومی ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا کے لئے یادگار بن گیا۔سلمان علی آغا نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی، ٹیسٹ کیپ ملنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں سلمان علی آغا نے کہا تھا کہ کرکٹر محمد یوسف میرے رول ماڈل ہیں، مجھے ان کی سکوائر اور کور ڈرائیو بہت پسند ہیں۔

 

اپنے پسندیدہ کرکٹر کے ہاتھوں ٹیسٹ کیپ ملنے کی خوشی دوبالا ہوگئی۔ٹیسٹ کیپ ملنے پر کرکٹر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آج جو خوشی ملی اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، کرکٹ کھیلنا شروع کی تو یہ مقصد بنایا کہ پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنی ہے اور آج میرا یہ خواب پورا ہوا، بڑی خوشی یہ ہے کہ لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف نے مجھے ٹیسٹ کیپ دی۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ سری لنکا کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرو، ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں۔مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ مجھے سری لنکا میں کھیلنے کا تجربہ ہے کیونکہ حال ہی میں پاکستان اے کے ساتھ میں نے یہاں کا دورہ کیا تھا اور سینچری سکور کی تھی، سری لنکن ہوم سائیڈ پر خطرناک ثابت ہوتی ہے، ہمارے لئے تھوڑی مشکل ضرور ہوگی۔واضح رہے کہ سلمان علی آغا کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!